- الإعلانات -

چوہدری نثار علی خان نے جوکہاوہ کردکھایا

اسلا م آباد: چوہدری نثار نے جوکہاوہ کردکھایا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر پاکستان میں کاٹنے کافیصلہ کیاہے۔اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس انتہائی اہم کیس ہے اوراس کی ایف آئی آرپاکستان میں ہی کاٹی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مزیدتیزکیاجائے گا۔چوہدری نثار علی خا ن نے کہاکہ یورپی ممالک میں رہنے والوں کے کاغذات کی چیکنگ کے بعد ان کوپاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ این جی اوزکی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔چوہدری نثار علی خا ن نے کہاکہ عمران فاروق قتل کے کیس کے اہم شواہد حکومت کے پاس موجود ہیں اورتمام ملوث افرادکوقانون کے کہٹرے میں لایاجائے گا۔