- الإعلانات -

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا

اسلام آباد:گذشتہ روز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی . اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے تقریباً مکمل نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ جن کے مطابق، مسلم لیگ ن کے21، تحریک انصاف کے15، جبکہ 14 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی حاصل کرنےوالےسات آزاد اراکین کا تعلق نواز کھوکھر گروپ سے ہے۔ دوسری جانب لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیتے والے آزاد امیدواروں کی نوے فیصد نشستیں ن لیگ کی ہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہت سے حلقے کھلے چھوڑدیے، اگر ہم انہیں بھی ٹکٹ دیتے تو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔