- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات

اسلام آباد :امریکی سفر ڈیوڈ ہیل کا جی ایچ کیو کا دورہ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق نئے امریکی سفر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔