- الإعلانات -

سانحہ پشاور،حکومت پنجاب کا اہم اعلان

محمد شہبازشرےف کی ہدایت پر آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے 10دسمبر سے16دسمبر تک ہفتہ شہداءمنانے کا اعلان کیا ہے،صوبائی دارالحکومت میں 12دسمبر کو خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے علاوہ پاک فوج ،پولیس،شہید بچوں کے والدین ،زخمی ہونے والے بچے،عوامی نمائندے،وکلائ،تنظمیں،تاجر برادری اور صحافی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف شہدائ اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گے۔ضلعی و ڈویڑن کی سطح پر مختلف تقریبات منعقد ہونگی ،دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیت تک جاری رہے گی ،حکومت ،پاک فوج اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے یکسو و یکجا ہیں۔ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب ٬حکومت سید زعیم حسین قادری نے 180ایچ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عرفان علی،سیکرٹری انفارمیشن مومن آغا،ڈی جی پی آر جہانگیر انور اور ایڈیشنل سیکرٹری سکولز بھی موجود تھے۔سید زعیم حسین قادری نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی لائ اینڈ اآرڈر نے صوبے بھر کی سول و پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملکر کئی پروگرام تشکیل دیئے ہیں جن میں سیمینارز کا انعقاد،واکس،مشاعرہ،تقریری و مضمون نسویسی کے مقابلے اور تصویری نمائش شامل ہیں،یہ تقریبات پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔اسی طرح صوبے کے تمام بڑے شہروں میں سٹی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔16دسمبر کو منعقد ہونے والی تقاریب میں شہدائ کی فیملیز کو مدعو کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے 50ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 5ہزار آرمی اور پولیس کے افسران و اہلکاران بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جن میں مداراس کی جیو ٹیگنگ ،انٹیلی جنس کے مربوط نظام،سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ڈالفن پولیس،سیف سٹی پراجیکٹ اور تعلیمی نصاب میں اصلاحات جیسے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سب سے پہلے انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر،تحریری مواد،وال چاکنگ،اسلحہ کی نمائش،لاڈ اسپیکر ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ میں ترامیم کیں اور ان قوانین کی خلاف ورزی پر48617مقدمات درج کئے اور 53151افراد کو پابند سلاسل کیا۔اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر مشتمل 205کتابیں اور سی ڈیز ،262 میگزین، 17078پمفلٹس ضبط کئے۔دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 73افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 93افراد کو گرفتار کیا۔