- الإعلانات -

بھارتی فوج نے پاکستان رینجرز سے تحریری طور پر معافی مانگ لی

بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر سے جیپ ٹکرانے کے معاملے پر پاکستان رینجرز سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔ بھارت کا معذرتی خط رینجرز حکام کو موصول ہو گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی لیپس کی وجہ سے پیش آیا اور اس کے بعد سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ واقعے کے وقت سیکیورٹی انچارج ستیش کمار کو تبدیل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد رینجرز حکام کی طرف سے بھی واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کی جانب سے پانچ درجاتی چیکنگ کی جا رہی ہے –