- الإعلانات -

ڈاکٹرعاصم کا رینجرز پرسنگین الزام

کراچی:سابق وفاقی مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ اورزخمیوں کے علاج کے بل جعلی ہیں۔بل رینجرز نے خود بنائے اور گن پوائنٹ پر ریکارڈ لیا گیاہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ رینجرز آپریشن کے خلاف نہیں ہوں۔میرے ساتھ ظلم کیا گیا اور 90روز تک نظر بند رکھا گیا۔آرمی جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا حامی ہوں۔ میرے خلاف مقدمہ جعلی ہے۔زخمیوں کے علاج کے بل بھی جعلی ہیں۔بل رینجرز نے خود بنائے اور گن پوائنٹ پر ریکارڈ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں شامل ہیں۔اسپتال کا بل کمپیوٹرائزڈ کیسے ہوسکتا ہے۔سب جعلی دستاویزات ہیں۔