- الإعلانات -

عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم کا بھائی گرفتار

کوہاٹ: پولیس نے عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتارکرلیا ہے۔

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی ملزم مجاہد آفریدی کا بھائی ہے۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جب مجاہد نے عاصمہ پر فائرنگ کی اس وقت صادق بھی اس کے ساتھ ہی تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجب کہ مرکزی ملزم مجاہد کے بھائی صادق اللہ سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھیں اوراسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔