- الإعلانات -

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں بلکہ اسے جہاں ہے اور جیسا ہے کی بنیاد پر ہی چلاتے رہئے تاکہ جو کچھ مل رہا ہے ملتا رہے یوں تو آپ ٹھنڈے مزاج کے حامل ہیں ہی۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

گزشتہ ہونیوالے نقصان کی تلافی بہت حد تک ہو سکتی ہے ہم یہ مشورہ دیں گے کہ حالات کی درستگی کے بعد بھی اپنے دوستوں پر اندھا اعتماد ہرگز نہ کریں کیا آپ ان دوستوں کی سابقہ سازشوں کو بھول گئے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ اپنی ہر اسکیم کو بآسانی عملی شکل دے کر بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، یوں سمجھ لیں کہ جس قدر پریشانیاں آپ پر مسلط ہوں گی اس سے کئی گنا خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اب آئیے حالات کی طرف! گزشتہ ہونے والی کامیابیوں نے حسب سابق آپ کو مغرور بنا دیا ہے اور آپ اعتدال سے تجاوز کرنے چلے گئے اب نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کوئی ایسا دوست جس پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتماد ہے آپ کو کسی بڑی مصیبت سے دوچار کر سکتا ہے۔ اپنے قریبی عزیزوں پر بھی ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں اولاد سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

چند گھریلو الجھنوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان الجھنوں کا بنیادی سبب آپ کے اپنے قریبی عزیزوں کی نادانیاں بھی ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے رشتہ داروں کی اصلاح کریں تاکہ وہ آپ کو آباد ہی رہنے دیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کسی گھریلو واقعہ کی بنیاد پر کسی قریبی عزیز سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، جذباتیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حقیقی تصویر بننے کی کوشش کیجیے، یقینا آپکی غلط فہمی دور ہو سکتی ہے ورنہ حالات بگڑ سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

جن معاملات میں گزشتہ باوجود کوشش کے کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے وہی معاملات آسانی کے ساتھ طے پا سکیں گے، جس کے نتیجے میں آپ کی مالی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

گھریلو معاملات کے سلسلے میں دوسروں کے مشوروں کو اہمیت دے کر اپنے ہاتھوں کلہاڑی چلانے کی کہاوت کو سچا ثابت نہ کریں، اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں اور جھگڑے فساد سے قطعی پرہیز کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بسلسلہ مخالفت جذباتی انداز اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ گھریلو معاملات میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ کوئی گڑبڑ نہ ہو سکے مکان کی تعمیر وغیرہ کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

خدا نے ہر انسان کو فہم و فراست سے نوازا ہے کہ وہ ناممکن کو ممکن کر دکھائے اندھیروں کی پرواہ کیے بغیر روشنی کی تلاش میں آگے بڑھتا رہے اسے روشنی مل جائے گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بسلسلہ کاروبار دی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہیں اور آپ کا بینک بیلنس توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے، کوئی غیر ملکی سفر پیش آ سکتا ہے، بس ذرا احتیاطوں کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے رہئے۔