- الإعلانات -

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

غیر متعلق لوگوں سے توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے حالانکہ گزشتہ عرصہ میں محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت بہت کچھ گنوایا، چکنی چپڑی باتوں کو آپ زیادہ تر سچ سمجھ کر اسی کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

کاروبار میں اگر کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو بفضل خدا نتائج شاندار نکل سکیں گے، نہ صرف کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا بلکہ آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کیجئے مایوسی کے اندھیرے مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے یوں نتیجہ بہتر نکل سکتا تو پھر کوئی شخص نت نئے مسائل سے دوچار نہ ہوتا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

شریک حیات کے ساتھ کوئی نیا جھگڑا اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے آپ انتہائی تحمل و حوصلے کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کیجئے تاکہ صورت حال زیادہ نہ بگڑ سکے الجھے ہوئے مسائل کا حل خود بخود نکل آئے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

محتاط رہ کر ہی ہر کام کرتے رہیں تو زیادہ بہتر ہے مخالف خواہ کچھ کرے آپ مشتعل نہ ہوں بلکہ اپنی تمام تر توجہ کاروبار ہی پر رکھیں یقین کیجئے کہ حاسدوں کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

تھوڑی سی جدوجہد کرکے ناکامیوں کا رخ تبدیل کر سکیں گے کسی دوست سے وابستہ توقع بھی پوری نہ ہو سکے گی، کوئی پرانا دوست آپ کی پریشانیوں میں اپنی کسی حماقت کے سبب اضافہ کر سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بسلسلہ عشق و محبت کوئی اہم تبدیلی ہو سکتی ہے محبوب کی ذاتی کوشش رنگ لا سکتی ہے امید تو یہی ہے کہ آپ کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ ہی طے پا جائے گا، راہ چلتے ہوئے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عقلمند لوگ اچھے وقتوں کی کمائی کو بھی محض بچا کر اس لئے رکھتے ہیں کہ انہیں احساس ہوتا ہے کہ برا وقت بھی آ سکتا ہے اور برے وقتوں میں صرف اپنی ہی کمائی ہوئی دولت کام آیا کرتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ایسے معاملات جو گزشتہ طے نہیں ہو سکے آپ کی مرضی کے مطابق حل ہو سکیں گے جائیداد کا جھگڑا کسی بھی شخص کیساتھ چل رہا ہے تو اسے طے کر لینے کی کوشش کیجئے ۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مکان کی تعمیر کا منصوبہ بہتر طریقے سے عملی شکل اختیار کر سکتا ہے لیکن احتیاط سے کام لیجئے معمولی سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے، بسلسلہ تعلیم شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ملازمت کرنے والے احباب کے حالات میں کسی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے اپنے دماغ پر جذباتی بھوت کو مسلط نہ کریں ورنہ وہ کچھ ہو سکتا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

گھریلو امور کے سلسلے میں اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں گویا آپ کا دماغ بھی فضول قسم کی سوچوں میں الجھ سکتا ہے والدین سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔