- الإعلانات -

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور اپنے بگڑے ہوئے معاملات کو سلجھا سکیں گے، اخراجات میں کافی حد تک کمی ہو سکتی ہے۔تمام گھریلو الجھنوں کا خاتمہ بآسانی ہو سکتا ہے۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ کیجیے، اپنے ایک دوست سے بھی محتاط رہئے جس کے غلط مشورے کی بنا پر رقمی نقصان ہو سکتا ہے، نزدیکی سفر شوق سے کیجیے، موجودہ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیجیے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

مزاج میں زیادہ گرمی کے سبب چند قریبی رشتہ داروں سے بلا کسی اہم وجہ کے آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے ، کسی اعلیٰ آفیسر سے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں، آپ ان سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

حسب سابق احتیاط کیجیے، گھریلو حالات تو بہتر ہی رہیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ جذباتیت کے دائرے سے باہر نکل آئیں اور کسی کے ساتھ بھی غلط برتائو نہ کریں بلکہ ہر ایک کو خوش رکھنے کی کوشش کیجیے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ ذرا اپنی عادتیں بدلنے کی کوشش کیجیے، معمولی معمولی باتوں پر روٹھ کر رائی کا پہاڑ بنا دینا کوئی اچھی بات تو نہیں، غلط فہمیوں کا ازالہ کافی حد تک ہو سکتا ہے۔کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بعض اوقات آپ خود کو سب سے زیادہ چالاک اور عقلمند سمجھتے ہوئے ایسا کام کرنے کی کوشش کر ڈالتے ہیں جن کا حاصل کچھ نہیں ہوتا مگر آپ کسی نہ کسی خطرے کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہم نے پہلے بھی بہت زیادہ محتاط رہ کر قدم اٹھانے کا مشورہ دیا تھا یقینا آپ نے عمل کرنے کی زحمت نہیں فرمائی ہو گی کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جب برا وقت ہو تو بہت کم لوگ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہمارا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ آپ ہمارے بتائے ہوئے حالات کی روشنی میں نہ صرف بہتر لائحہ عمل مرتب کر سکیں گے بلکہ اپنے اردگرد احتیاطوں کا مضبوط حصار بھی قائم کر لیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اب آپ تھوڑا سا مزاج بدل دیجیے تاکہ بدلے ہوئے حالات میں زمانہ بھی آپ کا ساتھ دے سکے، قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذرا اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے حقیقی فرائض سے غفلت نہ برتیں تاکہ کسی مخالف کو استفادہ کرنے کا موقعہ نہ مل سکے، کسی بھی کام کے سلسلے میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بعض امور کے سلسلے میں عارضی طور پر تھوڑی سی مایوسی بھی ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ تمام کامیابیوں کو نظرانداز کرکے ایک آدم ناکامی کا ماتم شروع کر دیا جائے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ کے گھریلو حالات خراب ہو چکے ہیں تو پھر انھیں کسی نہ کسی طور پر سنوارنے کی کوشش کیجیے وقتی طور پر اگر آپ کسی کے آگے جھک بھی جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔گھریلو ماحول بہتر ہی رہے گا۔