- الإعلانات -

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بلا وجہ معصوم لوگوں کا دل دکھا کر ان کی بد دعائیں نہ لیا کریں شاید آپ اس اٹل حقیقت سے واقف نہیں کہ بعض دکھے دلوں سے نکلنے والی پکار عرش کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

ہر خاص و عام کے ساتھ الجھنے کی پرانی عادت کو ترک کر دیں تاکہ یہ عرصہ آپ کو کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کیے بغیر ہی گزر جائے، بزرگ روحانی سے متوقع فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21مئی تا21جون

دل و دماغ پر جنس مخالف کا خیال بھی ضرورت سے کچھ زیادہ غالب رہے گا، اس سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں، کہیں یہ رنگین مزاجی آپ کو ہمیشہ کے لیے داغدار نہ کر دے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مخالف نئے انداز سے آپ کے سامنے آ سکتے ہیں اس امر کا زیادہ امکان ہے کہ چند قریبی دوست مخالفین سے سازباز کرلیں اگر ایسا ہوا تو پھر حالات عجیب و غریب رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

غیر شادی شدہ افراد خوابوں کی سنہری دنیا سے باہر آ جائیں تو بہتر ہے ورنہ ان سنہری خوابوں کی تعبیر بڑی بھیانک ہو سکتی ہے، تعلیمی سلسلے میں جزوی کامیابی ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مزاج پر قابو پانے کی کوشش کریں جو نت نئے دوست بنانے کا شوق ہے ترک کر دیں، بن بلائے مہمانوں کی آمدورفت گھریلو اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کر سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کوئی عزیز گھر میں نفرت کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر سکتا ہے، اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے حالات پر اپنی گرفت مضبوط رکھی تو پھر کسی قسم کا بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

خدا کا شکر ادا کریںکہ آپ کو سب کچھ میسر ہے لیکن اس کے باوجود آپ مطمئن نہیں ہیں ہر وقت کھوئے کھوئے رہنا اور خود کو لاحاصل خیالات میں الجھائے رکھنا اچھی بات تو نہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بندہ خدا اپنا ’’حال‘‘ تو درست رہنے دو اور جو تھوڑے بہت چانسز مل رہے ہیں ان سے استفادہ رہیں کیا اس حقیقت کو جھٹلایا جا سکتا ہے کہ قطرہ قطرہ مستقل طور پر کہیں سے گرتا رہے تو ایک دن دریا بن جاتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ماضی میں آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کچھ کیا جسکے نتیجے میں ہر کام آپکی مرضی کے مطابق ہوا لیکن اب ایسا نہیں، صلاحیتوں سے بھی اسی صورت میں فائدہ ملتا ہے جب وقت ساتھ دے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

مذہب میں خصوصی دلچسپی میں آپ کی نجات ہے جب ہر طرف اندھیرا ہو اور روشنی کی چھوٹی سی کرن بھی نمودار ہونے کی توقع نہ رہے تو خالق حقیقی اپنے نیک بندے کیلیے کسی جگنو کو ہی رہبری کا سبب بنا دیتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

محبوب پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ ہرگز نہ کریں، آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے باحفاظت رکھ لیں، اپنے اخراجات کو مزید کم کر دیں۔