- الإعلانات -

رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر ملتوی ہوگیا

کراچی: سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سندھ اسمبلی سے منظوری کا معاملہ ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت مقررہ وقت سے تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے اہم معاملے کو ایجنڈے میں آگے رکھنے پر احتجاج شروع کردیا۔ایم کیو ایم کے اراکین کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو¿ کیا اور معاملے کو فوری زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی، جس پر آغاز سراج درانی نے انہیں کہا کہ آپ صبر کریں، اس پر بھی بات کی جائے گی۔