- الإعلانات -

ایاز صادق کے بیان پر الیکشن کمیشن کا شدید ردعمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر معمولی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بیان کی ‘شدید مذمت’ کی ہے.سردار ایازصادق نے اپنے حالیہ بیان میں الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئینی ادارہ انتخابات منعقد کرانے کا ’اہل‘ نہیں۔یہ تنقید ایسے وقت پر سامنے آئی جب ہفتہ کو ایک الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی دائر پٹیشن پر ایاز صادق کو نوٹس جاری کیا۔ایاز صادق نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانے کا ذمہ دار ادارہ ناصرف ناکام ہو گیا ہے بلکہ ’وہ اپنے گناہوں کیلئے مجھے ذمہ دار ٹھرا رہا ہے‘۔ایاز صادق نے پوچھا کہ ’ الیکشن کمیشن نے میرا نقطہ نظر جانے بغیر معاملہ ٹربیونل کے حوالے کر دیا۔ کیا نااہلی یا بدنیتی کا معاملہ ہے؟‘۔