- الإعلانات -

دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں و اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاءکو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ ضرب عضب میں کامیابیوں اور دیگر اقدامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ نئی جیو اسٹریٹجک صوتحال کا بھی جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں و اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے۔