- الإعلانات -

حساس اداروں نے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

پشاور :قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں بیس بیس کلو وزنی بم ، راکٹ ، گولے اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیاہے۔ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے