- الإعلانات -

گلوبل ایجوکیشن کے سفیرگورڈن براﺅن کا مریم نوازکوخط

اقوام متحدہ کے گلوبل ایجوکیشن کے سفیرگورڈن براﺅن نے مریم نوازشریف کوخط لکھا ہے جس میں ان کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے گلوبل ایجوکیشن کے سفیرگورڈن براﺅن کی طرف سے لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کہا گیا ہے کہ پاکستانی بچوں کی تعلیمی خدمات پرآپ کا شکریہ اداکرتے ہیں،پاکستان کے تمام بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ گورڈن براﺅن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تعلیم کیلئے مریم نواز کا عزم قابل ستائش ہے۔