- الإعلانات -

اسلام آبادپولیس کا انوکھا کارنامہ

پنجاب پولیس اپنے کارناموں کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے مگر اب لگتا ہے کہ پاکستان کے دیگر پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اوراپنا نام سنہری لفظوں میں درج کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک تین سالہ بچے پرپلازے پرقبضے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اسلام آباد کی پولیس نے عظیم الشان کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تین سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کیا گیاہے جس میں بچے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں ایک پلازے پرقبضہ کررکھاہے۔ بچے کے والدین ننھے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ضلع کچہری پہنچ گئے ہیں۔