- الإعلانات -

سہیل ضیابٹ نے الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

لیگی رہنما سہیل ضیابٹ نے بھی بغاوت کردی اور اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک انٹر ویو میں سہیل ضیابٹ نے کہا کہ اب نظام کی تبدیلی کا وقت آگیاہے ،تبدیلی آتی نہیں ،نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، تبدیلی تب آئے گی جب پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام خود بدلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بنانیوالے لیڈروں کو تبدیلی کا اصل مقصد سمجھائیں گے ، تعلیمی اداروں سے فارغ ہونیوالے بچے جب اس میدان میں آئیں گے، وہ انقلاب لائیں گے ، ان سے بڑی توقعات ہیں جن سے ہمیشہ پارٹیاں وعدہ کرتی رہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے ، وہ تو ساراکچھ کرناہی ان کے ہاتھ سے کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتے،صرف عوامی خدمت رکھنے والے کارکنان کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا،اراکین اسمبلی صرف گائیڈ کے طورپر پارٹی میں آسکتے ہیں ، ان کی کسی سے ذاتی مخالفت نہیں تاہم اپنا مشن ضرورہے ، ابھی تک بچپن کی نظم نہیں بھولے جس میں کہاگیاتھاکہ ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا۔ملکی موجودہ حالات پر سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا، ٹوٹے جو ستارہ توزمین پر نہیں گرتا۔گرتے ہیں بڑے شوق سے دریاسمند ر میں ، سمندر کبھی کسی دریامیں نہیں گرتا۔