- الإعلانات -

وفاقی پولیس کا ترنول میں سرچ آپریشن

وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے ترنول میں سرچ آپریشن کرکے 36مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے ترنول میں سرچ آپریشن کے دوران 36مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع تھی جس کی وجہ سے سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں 300گھروں کی تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،اسلحہ میں کلاشنکوف ، مختلف قسم کی 22رائفلیں ،پستول اور سینکڑوں گولیاں شامل تھیں۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی اور موٹرسائیکل بھی برآمد کیا گیا ،حراست میں لیے گئے 36افراد کو تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہ ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں اور ان ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حراست میں لے گئے تمام ملزمان سے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔