- الإعلانات -

نادرا نے کراچی کے 31 سالہ نوجوان کو 131 سال کا بنا دیا

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے 31 سالہ نوجوان کو 131 سال کا بنا دیا۔کراچی کے رہائشی سلیم میمن کو نادرا نے 9 ماہ رواں برس قبل مارچ میں شناختی کارڈ جاری کیا تھا۔روز نیوز کو دستیاب شناختی کارڈ کے مطابق نوجوان سلیم کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 1884 درج کی گئی ہے جبکہ سلیم کی اصل تاریخ پیدائش 3 ستمبر 1984 ہے، یوں 31 سال کے نوجوان کی عمر اس کے شناختی کارڈ کے مطابق 131 سال ہو گئی ہے۔سلیم میمن کو جاری شناختی کارڈ پر اجراء کی تاریخ یکم مارچ 2015 کو جاری کیا گیا تھا جبکہ اس تاریخ تنسیخ کے سامنے تاحیات تحریر کیا گیا ہے۔