- الإعلانات -

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بے بنیاد بیانات زیب نہیں دیتے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے بے بنیاد تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے، راہداری منصوبہ تمام صوبوں کے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بے بنیاد بیانات زیب نہیں دیتے، ملک کے کسی حصے میں راہداری کے روٹ پر اضافی سہولتیں نہیں بن رہیں، راہداری منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صرف سڑکوں کے ذریعہ رابطوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، مغربی روٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔