- الإعلانات -

سانحہ صفورا کا مرکزی کردارعمر کاٹھیور گرفتار

دہشتگردوں کی عالمی تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے صوبہ سندھ میں سرغنہ عمر کاٹھیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر کاٹھیور سانحہ صفورا پر حملے کا مرکزی کردار ہے۔ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر عمر کاٹھیور کی گرفتاری ممکن ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر کاٹھیور نے سن 2011ء4 کے دوران صوبہ سندھ میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا تھا۔ عمر کاٹھیور عربی زبان بولنے کا ماہر اور دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا تھا۔ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کرنا عمر کاٹھیور کی ذمہ داری تھی۔ بعد ازاں اس نے القاعدہ سے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ گرفتار دہشتگرد کی اہلیہ سندھ میں داعش خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔