- الإعلانات -

ملک دشمن عناصر کی شامت آگئی، اہم ترین گرفتاریاں

پاکستان کے سیکورٹی اداروں کا نان سٹاپ ایکشن،ملک دشمن عناصر کی شامت آگئی،لاہور اور کراچی میں اہم ترین گرفتاریاں،سیکیورٹی اداروں نے جنگجو تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کوسیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا ¾تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزم نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا جہاں انہیں اسلحہ چلانے سمیت دیگر دہشت گردانہ تربیت دی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور نے سیکیورٹی اداروں کو داعش میں شامل پاکستانیوں کی فہرستیں بھی فراہم کیں جب کہ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردی