- الإعلانات -

پاکستان اورسری لنکامیں بڑادفاعی معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: پاکستان اورسری لنکامیں جے ایف 17تھنڈرطیارے فروخت کرنے کامعاہدہ طے پاگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان سری لنکاکو8جے ایف تھنڈرطیارے فروخت کرے گاجبکہ اس سلسلے میں بھارت نے اپنے طیارے سری لنکاکوفروخت کرنے کے لئے سری لنکاکی حکومت پرپریشرڈالاتھالیکن سری لنکاکے فضائیہ کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران جے ایف تھنڈرطیارے کوخود اڑایااوربعد میں اپنی حکومت کواس بارے میں آگاہ کیاکہ پاکستان کے جے ایف تھنڈر17بھارتی طیاروں سے بہترہیں کیونکہ بھارت جوطیارے سری لنکاکوفروخت کرناچاہتاہے وہ توابھی بھارت نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل نہیں کئے ہیں وہ ہم کیسے خرید سکتے ہیں جبکہ منگل کے روزجب پاکستان اورسری لنکاکے درمیان جے ایف تھنڈرکے معاہدے کے معاملات طے پارہے تھے تواس وقت بھی بھارتی اعلی افسرنے سری لنکاپردباﺅ ڈالالیکن سری لنکانے پھربھی پاکستانی لڑاکاطیارے خریدنے کے معاہدہ کرلیا۔