- الإعلانات -

دبئی سے اسلام آباد کروڑوں کے موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: کسٹمزحکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے دبئی سے اسلام آباد کروڑوں روپے کے موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ہفتہ کی شب کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی پرواز سے سینکڑوں موبائل برآمد کرلئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے،یہ موبائل دبئی سے اسلام آباد سمگل کرکے لائے جارہے تھے۔