- الإعلانات -

پاکستان میں خواتین کی طلاق کی شرح میں دن بدن اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں مصالحاتی کونسلوں کے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کی طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بچے حوالگی کے مقدمات میں بھی 23 فیصد سے 37 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ خواتین میں طلاق اور خلع لینے کے مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماتحت عدالتوں میں سینکڑوں مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ ہزارہا بچے حوالگی کے عمل سے گزر رہے ہیں کئی بچے ذہنی خلفشار کا بھی شکار ہیں۔