- الإعلانات -

اسلام آباد میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے کی کمی متوقع

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں آئندہ ماہ سے 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2004 ء کے بعد کم ترین سطح پر موجود ہے۔ ماہرین نے پیش گوئی کی رواں ماہ قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو فروری سے ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ماہرین کے مطابق پٹرول تین روپے، مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے تین روپے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 7 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔