- الإعلانات -

وزیراعظم اورآرمی چیف پاکستان کی ایرانی صدرسے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ایران پہنچنے پرپاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات کی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم اورآرمی چیف نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی پرتشویش کااظہارکیا۔جبکہ ایرانی صدرنے پاکستانی وزیراعظم اورآرمی چیف سے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے معاملے پرپاکستانی سول وملٹری قیادت کے کردارکوسراہا۔اس موقع پروزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اوردومسلم ممالک کے درمیان کشیدگی سے خطے میں امن کونقصان پہنچنے کاخدشہ ہے ۔ملاقات میں ایران نے پاکستان کی طرف سے ثالثی کے کردارکوسراہااورمکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔اس ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ دونوں ممالک آپس کے معاملات کوباہمی مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اورایران برادراسلامی ملک ہے جس کی خطے میں اہمیت ہے جب کہ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پرآرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔