- الإعلانات -

کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مٹھری میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 فٹ ٹریک متاثر ہوگیا.

دھماکے کے وقت کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی. دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور انھیں جزوی نقصان پہنچا.

تاہم دھماکے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے، جبکہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی.

یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان میں شورش جاری ہے اور شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریکس سمیت سرکاری اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

3 ماہ قبل بھی ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے تھے.

دھماکے کے وقت کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی کو نقصان پہنچا تھا.