- الإعلانات -

چوہدری نثار کو استعفی دینا چاہیئے” سینیئرصوبائی وزیر نثار کھوڑو”

کراچی:پیپلزپارٹی کے سینیئرصوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ چوہدری نثاراپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ خود کو وزیراعظم سے بڑا سمجھتے ہیں، انہیں استعفی دے دینا چاہیئے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس میں خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر پیپلز پارٹی نے بھی فوری جواب دے دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے چوہدری نثار سے ان کا میڈیکل سرٹیفیکٹ دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایک آدمی بھی مرتاہےتویہ نہیں کہناچاہیے کہ طوفان کھڑاہوگیا، چوہدری نثاراپنی ناکامی پردوسروں کونشانہ بنارہےہیں۔  نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی ذمہ داری وفاق کی ہے،یہ پرویزمشرف کازمانہ نہیں کہ کوئی آپ پرہاتھ نہ ڈالے۔

کراچی نہ جانے پر نثار کھوڑو نے وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارسندھ آ کر دکھائیں،گھبراکیوں رہےہیں۔ حکومتیں عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہیں لیکن چوہدری نثار تو لوگوں کے سامنے جانے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ عوام کو تحفظ نہ دینا حکومت ناکامی ہے۔ ایک سال کے عرصے میں ایک ہی صوبےمیں دوبارحملہ ہوا۔ چارسدہ یونیورسٹی کوبندکردیاگیا اور پنجاب میں سردی کابہانہ بناکراسکول بندکر دیے گئے۔

سیکیورٹی اقدامات سے متعلق نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت موجود  اور آپریشن جاری ہے۔