- الإعلانات -

پشاور،دہشت گردوں کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

پشاور : پھندو کے علاقے میں پانچ بم ناکارہ بنا کر شہر کو تاریکی میں ڈبونے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

دہشت گردوں نے رنگ روڈ پر پھندو کے کھیتوں میں 132 کے وی کی ہائی ٹرانمشن لائن کے گرد پانچ بم نصب کیے تھے۔پولیس نے  بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوذل اسکواڈ کو فوری اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بم ناکارہ بنا دیے۔

ڈی ایس پی کے مطابق پانچوں بم افغانی پریشر ککر میں بند کیے گئے تھے۔ ہر بم کا وزن 4، 4 کلو گرام تھا۔

پیسکو حکام کے مطابق دہشت گرد اگر بجلی کا ٹاور اڑانے میں کامیاب ہوجاتے تو نہ صرف پشاور بلکہ جنوبی اضلاع کو بھی اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا۔