- الإعلانات -

اسکول بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے” رانا ثنا اللہ”

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پرکوئی ادارہ بند نہیں ہوناچاہئے اور اسکول بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات پرکوئی ادارہ بند نہیں ہوناچاہئے یہ مسئلے کا حل نہیں جب کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیئں جن سے دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی ہو، اس ضمن میں خیبرپختونخواہ حکومت نے بڑے حوصلے اورمثبت رویئے کامظاہرہ کیا جس کی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے بھی تعریف کی اور ان کے موقف کی میں بھی حمایت کرتا ہوں۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ میٹرواورمیٹروٹرین کی مخالفت سمجھ سے بالاترہے، شفاف ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے، میگاپروجیکٹس میں کرپشن ہوئی توعوام کوجواب دہ ہوں گے جب کہ کرپشن پرہرجگہ بحث کرنے کوتیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز کچھ باتیں اپنے منصب کے خلاف کیں، چوہدری نثار انتہائی کھرے اور سچے انسان ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جس جذبے سے کام کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے اس لئے امید ہے قومی مسائل سے توجہ نہیں ہٹائی جائے گی۔