- الإعلانات -

نواز شریف کی حکومت کی چھٹی کرائی جائے”اعتزاز احسن”

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے ، موجودہ حکومت ختم اور وزراء کی چھٹی کرائی جائے اور ایک قومی حکومت بنائی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے، نواز شریف اور ان کے ساتھی صرف مال بنا رہے ہیں، تمام وزراء ڈرپوک ہیں جو دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ٗان سب کی چھٹی کرائی جائے، موجودہ حکومت ختم کی جائے اور ایک قومی حکومت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد نہیں، اسے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم کرپٹ ہو سکتے ہیں، دہشت گرد نہیں ہیں۔