- الإعلانات -

پیٹرول 5 روپےفی لیٹر سستا،نوازشریف نے اعلان کردیا

لاہور: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فروری کے لیے پیٹرول پانچ روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ پیٹرول پانچ روپے فی لیٹر سستا ہورہا ہے، اوگرا نے فروری سے پیٹرول سات روپے 56 پیسے  سستا کرنے کی تجویز کی تھی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق  پیٹرول 5 روپےفی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، فروری کےلیے پیٹرول کی نئی قیمت 71.25روپےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے سستا، جس کے بعد نئی قیمت75.79روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ مٹی کا تیل پانچ روپے سستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت43.25روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل پانچ روپے سستا،ہو کر39.94روپےفی لیٹر ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہائی آکٹین5روپے سستا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت75.66روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل جنوری میں  پیٹرول ایک روپے 54 پیسہ فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز کی گئی، جو مسترد ہوگئی، جب کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں پیٹرول سستا کرنے کے بجائے قیمتیں برقرار رکھی گئیں، یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 35 روپے سے زائد منافع کما رہی ہے۔