- الإعلانات -

رینجرز کی اختیارات میں توسیع کیا جائے "وفاقی وزارت داخلہ”

کراچی: سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ایک بار پھر سائیں سرکار اور وفاقی وزرات داخلہ آمنے سامنے آگئے، وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو دو ٹوک لکھ دیا ہے کہ مقررہ مدت پوری ہونے پر رینجرزکے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔

خط وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری خورشید احمد کے دستخط سے جاری ہوا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی موجودہ مدت اگلے ہفتے تین فروری کو ختم ہورہی ہے