- الإعلانات -

رکن پنجاب اسمبلی اور سابق اداکارہ کنول نعمان انتقال کرگئیں

لاہور:رکن پنجاب اسمبلی اور سابق اداکارہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئیں۔وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

کنول نعمان جناح اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنول کی حالت نازک تھیں اور انھیں بچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کنول نعمان مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔ کنول نعمان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کی ۔کنول نعمان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے تھا