- الإعلانات -

اسکول کے قریب سے اسلحہ برآمد

رحیم یارخان: رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں اسکول کے قریب زمین میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھولے جا رہے ہی لیکن خدشات اپنی جگہ برقرار ہیں۔ ایس پی عفان سموں کے مطابق اسلحہ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر رحیم یارخان کے علاقے خانپور میں ایک  اسکول کے قریب دوران کھدائی کی گئی اور زمین میں دفن کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

اسلحے میں چاررائفل ،ایک رپیٹراور گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔