- الإعلانات -

آصف علی زرداری کی پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی سخت الفاط میں مذمت

کراچی :  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور ہلاکت پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں جائیں اور حکومت ضد چھوڑ کر پی آئی اے کے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کریں اور اس واقعہ کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے