- الإعلانات -

اورنج لائن نواز شریف کیلئے نہیں عوام کیلئے بن رہی ہے”نواز شریف”

ساہیوال : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں ایک طرف ترقی اور دوسری طرف ہڑتالیں ہیں، منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جارہے ہیں، چین بھی اعتراف کرتا ہے کہ اس رفتار سے وہاں بھی کام نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک سال کے منصوبے 10، 10 سال میں مکمل ہوئے، تخمینوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا، ہماری حکومت میں منصوبے ریکار ڈمدت میں مکمل ہورہے ہیں، چینی بھی اعتراف کرتے ہیں کہ اس رفتار سے وہاں بھی کام مکمل نہیں ہوتا، منصوبوں کی بروقت تکمیل میں نئی روایت قائم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کوئلے کی کانیں عطاء کیں، 70 سال میں کوئلے کی کانوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، تھر میں 3600 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ مکمل کریں گے، معلوم نہیں ملک میں بجلی کی قلت کیسے پیدا ہوگئی۔

نواز شریف بولے کہ ماضی کے حکمرانوں نے توانائی کے منصوبوں پر توجہ نہ دی، ایک طرف ترقی ہے اور دوسری طرف ہڑتالیں، اورنج لائن نواز شریف کیلئے نہیں عوام کیلئے بن رہی ہے۔