- الإعلانات -

پی آئی اے کے پُرامن مظاہرین پر گولی کس نے چلائی؟

اسلام آباد : تحریک انصاف نے 6 فروری کو پی آئی اے کی نج کاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی انتظار نہ کریں، فوراً اجلاس طلب کیا جائے، وفاقی حکومت پی آئی اے کی مالک نہیں، پُرامن مظاہرین پر گولی کس نے چلائی؟۔

اسلام آباد میں پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ تمہاری آواز اسمبلی میں اٹھاؤں گا، اسپیکر انتظار نہ کریں، قومی اسمبلی کا اجلاس فی الفور بلایا جائے، وفاقی حکومت پی آئی اے کی مالک نہیں، حکومت کس قسم کی نجکاری کرنا چاہتی ہے؟، اپنے منظور نظر لوگوں کو پی آئی اے نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مزدور طبقہ احتجاج پر مجبور ہے، یہ ڈنڈا بردار نہیں، پُرامن مظاہرین ہیں، پی آئی اے ملازمین سے روٹی کا حق نہ چھینو، قومی ایئر لائن ملک کا سفیر اور پاسبان ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 6 فروری کو پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے، رینجرز اور پولیس کہتی ہے ہم نے گولی نہیں چلائی، تحقیقات کی جائیں کہ 3 شہادتیں کیسے ہوئیں، کس نے گولی چلائی۔