- الإعلانات -

امن کی بحالی میں رینجرز کا کردار یاد رکھاجائیگا”کور کمانڈر کراچی”

کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر کے امن کی بحالی میں رینجرز کا مرکزی کردار ہے اور اسے یاد رکھاجائیگا۔کور کمانڈر کراچی میں پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن ہر قسم کے دباﺅ اور ابہام کے بغیر تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کیلئے کراچی آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں اس کے مقاصد غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہیں ۔