- الإعلانات -

دہشت گردوں کا کسی ملک اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں”راحیل شریف”

پبی: پاکستانی آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی ملک اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سری لنکا اور مالدیپ کے فوجی جوانوں نے شرکت کی جنہیں پاک آرمی نے دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور دہشت گردوں کا کسی ملک یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں سے خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ملے گی۔