- الإعلانات -

عمران خان کے نکاح خواں کو ڈسپلنری کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا

لاہور: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کے نکاح خواں کو کمیٹی کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی ذارئع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کمیٹی کو کارروائی کا اختیار ہو گا جبکہ تین رکنی کمیٹی محض پارٹی چئیر مین کو جوابدہ ہو گی۔واضح رہے کہ مفتی سعید نے عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھایا تھا جبکہ عمران خان کے ولیمے کی تقریب بھی مفتی سعید ہی کے مدرسے میں منعقد کی گئی تھی