- الإعلانات -

پی آئی اے کے 410پائلٹ جہاز اڑانے کے لیے تیار ہیں”عامر ہاشمی”

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے ملازمین کی ہڑتال کے پانچویں روز پائلٹس نے احتجاج سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر عامر ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پائلٹس اپنا کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہوا بازوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پائلٹس کسی فیصلے میں تقسیم ہیں۔عامر ہاشمی نے بتایا کہ 430 پائلٹس میں 410 پائلٹ جہاز اڑانے کے لیے تیار ہیں، پالپا کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں یہ خالصتاََ پروفیشنل باڈی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پالپا کے ارکان سے مشاورت کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کومشکلات ہیں، ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن کو خط ارسال کر دیا ہے، سکیورٹی کی فراہمی پر پائلٹس اپنی خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔پالپا کے صدر نے الزام عائد کیا کہ ہڑتال ختم کرنے پر احتجاج کرنے والے افراد کی جانب سے قتل سمیت دیگر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے نجکاری کی بھی شدید مخالفت کی اور حکومت پر انتظامیہ میں پروفیشنل افراد کی تعیناتی پر زور دیا۔