- الإعلانات -

کوئٹہ خودکش بم دھماکہ، نو افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ضلع کچہری کے قریب خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

 ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق ’دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی ایک گاڑی ضلع کچہری کے سامنے سے گزر رہی تھی۔‘

دھماکے کے نتیجے میں راہ گیر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انور کاکڑ کے مطابق حملہ خودکش تھا جس میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ’خودکش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا۔‘