- الإعلانات -

پاکستانی فوج کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر نے سے دو پائلٹ ہلاک

گجرات: پاکستانی فوج کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے قریب گر نے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔

حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں پائلٹس کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔