- الإعلانات -

پرویز مشرف کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سینے میں تکلیگ کے باعث پی این ایس شفا کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تاہم طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ ترجمان کے نے بتایا کہ ‏ہسپتال میں پرویز مشرف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ابتدائی رپورٹ درست آنے پر ڈسچارج کیا گیا.

ترجمان کے مطابق مشرف کی طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا.

خیال رہے کہ سابق صدر کو اس وقت بے نظیر بھٹو قتل، غداری اور لال مسجد جیسے بڑے مقدمات کا سامنا ہے جبکہ اکبر بگٹی کیس میں انہیں بریت مل چکی ہے۔

پیر کے روز لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے سابق صدر سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔