- الإعلانات -

برف باری کے بعد مری میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:  حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد جمعہ کو مری میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں میں دو روز کی شدید برف باری کے بعد دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ ملکہ کوہسار مری میں نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور روز بروز ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ رواں سال یہاں گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ برف باری ہوئی ہے اور وہ زیادہ لطف اٹھا رہے ہیں۔