- الإعلانات -

عمران خان کی تیسری شادی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں  اس سے زندگی ٹھیک چلتی ہے  بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ماضی میں کرکٹرز کی شادیوں کا حال دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کروں گا ہی نہیں  پہلی شادی کے ختم ہونے پر بہت دکھ ہو اتھا ،میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے جو میری زندگی کا انمول اثاثہ تھے ۔عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو چیزوں پر یقین ہونے سے تبدیلی آجاتی ہے ایک خدا کے ہونے پر اور دوسرا آخرت پر اس سے انسان برے کاموں کی طر ف مائل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔