- الإعلانات -

بینظیر بھٹو قتل کیس،سینیٹر رحمان ملک کی گواہی غیر ضروری

راولپنڈی : بینظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی گواہی کو غیر ضروری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر داخلہ نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اس لیے ان کی گواہی بنتی ہی نہیں لہٰذا ان کا نام گواہوں کی فہرست سے خارج کیا جائے۔ سینئر پراسیکیوٹر کی درخواست کے بعد جج ایوب مارتھ نے رحمان ملک کی گواہی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر شعیب احمد کے طلبی کے سمن جاری کردیے۔